قاہرہ 26ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے شمالی سینائی میں داعش کے ارکان کی جانب سے لب سڑک کئے گئے ایک دھماکہ میں دو سپاہی ہلاک اور 16 دوسرے زخمی ہوگئے ۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی ۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے العرش سٹی کی ایک سڑک پر ایک کار میں بم نصب کیا تھا اور یہ بم اس وقت پھٹ پڑا جب وہاں سے سکیوریٹی دستے گذر رہے تھے ۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے علاقہ میں حملہ آوروں کی تلاش شروع ہوگئی ہے ۔
ایک بیان داعش کی ویب سائیٹ پر پیش کیا گیا ہے جس میں اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے ۔ مصر کا شمالی سینائی کا علاقہ حالیہ عرصہ میں کئی پر تشدد حملوں کا مرکز رہا ہے ۔