مصر میں دھماکہ، 4 ہلاک ، 12 افراد زخمی

قاہرہ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم چار فوجی بشمول ایک کرنل ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے جبکہ لب سڑک ایک بم دھماکہ شمالی سینائی کے علاقہ میں بکتربند گاڑی گذرتے وقت کیا گیا۔ چار افراد شہر العریش کے جنوب میں ہلاک ہوگئے۔ 12 زخمیوں میں سے چند افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ شمالی سینائی میں فوج نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔شہری، صیانتی اور صحت عہدیداروں نے کہا کہ شمالی سینائی میں جنوری 2011ء سے تشدد جاری ہے۔