قاہرہ ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے علاقہ شرقیہ اور اسماعیلیہ میں دو مختلف حملوں کے واقعات میں جن میں نامعلوم بندوق برداروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی تھی۔ ایک ملازم پولیس ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک فوجی بھی زخمیوں میں شامل ہے۔ 6 موٹر سیکل سوار بندوق برداروں نے دریائے نیل کے شہر بیل بیس میں پولیس ملازمین کی گاڑی پر حملہ کیا جس کی وجہ سے 3 ملازمین پولیس زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ ایک اور واقعہ میں ایک فوجی عسکریت پسندوں کے اسماعیلیہ میں فوجی چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں فائرنگ کے بعد زخمی ہوا۔ تاحال 500 فوجی 2013ء سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔