مصر میں بم دھماکہ ‘ ایک ملازم پولیس ہلاک

قاہرہ ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم ایک ملازم پولیس اُس وقت ہلاک ہوگیا جب کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا ہوا دیسی ساختہ بم مصر کے غربیا گورنریٹ میں دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ یہ واقعہ جانچ کے دوران پیش آیا ۔ جب فوج گورنریٹ میں کسی بھی قسم کے تخریبی آلہ کی تلاش کررہی تھی‘ انہیں بم سازی کے آلات اور دیگر آلات دستیاب ہوئے ۔ بم دھماکہ اُس وقت ہوا جب کہ ملازمین پولیس ایک کھیت میں تمام آلات تلف کررہے تھے ۔ ایک پولیس ملازم برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلہ میں کل اایک بیان جاری کیا ہے ۔ تین مشتبہ افراد ایک خانگی کار میں پہلے دھماکہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فوج کے ذرائع کے بموجب وزارت داخلہ نے کہا کہ ملازم پولیس کی ہلاکت سے یہ اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ اب تک انقلاب میں 653 ہلاک ہوچکے ہیں ۔