قاہرہ ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں بریگیڈیئر جنرل اور ایک کرنل جاں بحق ہوگئے جبکہ اس جھڑپ میں 5 جنگجو بھی مارے گئے۔ مصری وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع قلوبیا صوبے میں فورسز نے جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک بریگیڈیئر جنرل اور ایک کرنل مارے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی تنظیم انصاربیت المقدس گروپ کے5 جنگجوئوں کو بھی ہلاک کر دیا۔