قاہرہ ۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری فوجی عہدیداروں نے کہا کہ اسمگلرس نے سرحد پر 6فوجیوں بشمول ایک عہدیدار کو فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیا ۔ یہ جھڑپ وادی الربیب میں کل رات دیر گئے ہوئی ۔ یہ علاقہ سوڈان کے جنوب اور لیبیا کے مغربی میں سرحد پر واقع ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسمگلروں کا ریگستان میں تعاقب کیا گیا لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ حکومت لیبیا کی برطرفی کے بعد لیبیا سے مصر کے علاقوں میں اسمگلرس کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ معمر قذافی کے دور حکومت میں اسمگلرس نے کبھی حملہ نہیںکیا تھا ۔ علاوہ ازیں اسلامی عسکریت پسندوں کی مصرمیں دراندازی میں بھی اضافہ ہوگیاہے ۔