قاہرہ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ کی وسطی چوک میں کئی خواتین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی چوک میں ایک خاتون احتجاجی کو 2011ء کی شورش کی سالگرہ کے موقع پر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ شائما الصباغ بائیں بازو کے ایک احتجاجی جلوس پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔حکومت اور پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔