مصری صدارتی انتخاب میں سیسی پسندیدہ

قاہرہ ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صدارتی انتخاب کی مہم آج شروع ہوگئی جبکہ موجودہ صدر عبد الفتاح ال سیسی کی دو رخی مسابقت میں دوبارہ کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔ سابق فوجی سربراہ کو مصطفیٰ موسیٰ سے مسابقت کا سامنا ہے جبکہ دیگر دعوے دار 26 تا 28 مارچ کے چناؤ سے کافی قبل ہی دستبرداری اختیار کرچکے ہیں۔ جنوری میں آٹھ اپوزیشن پارٹیوں کے مخلوط نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی کیونکہ وہ اس چناؤ کو ’دھوکہ پر مبنی چال‘ قرار دیتے ہیں۔