مصری ریل میں دھماکہ و حملہ، 4 شہری ہلاک

قاہرہ۔ 6نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے دارلحکومت قاہرہ کے شمال میں صوبہ مینوفیہ میں ایک ریل میں بم دھماکے کے بعد حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آئے واقعے سے کچھ ہی دیر پہلے مصری صدارتی محل سے محض ایک سو میٹر کے فاصلے پر بھی ایک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون سمیت کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل میں دھماکہ کے بعد پولیس اہلکار جائے دھماکہ کا معائنہ کر رہے تھے کہ اسی دوران دہشت گردوں نے حملہ بھی کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔ سرکاری حکام کے مطابق ریل ایک ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ دھماکہ کیا گیا ، تاہم اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ریل کو کچھ نقصان پہنچا اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔