قاہرہ ،6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی پولیس نے جزیرہ نما سینائی میں 14 دہشت گردوں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔مصر کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ شہرعریش میں قانون نافذ کرنے والے محکمہ کی چوکی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔بیان کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی اور معلوم ہوا کہ ضلع المسیعدکے مکانات میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں 14 دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گردوں کے پاس سے 14 ہتھیار اور تین خودکش بیلٹ برآمد کئے گئے ہیں۔عریش میں چہارشنبہ کو مذکورہ محکمہ کی چوکی پر حملہ میں آٹھ پولیس افسران کی موت ہو گئی تھی۔ اس دوران پانچ حملہ آور بھی مارے گئے تھے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملہ کی ذمہ داری لی تھی۔