مصباح کا ساتھی کھلاڑیوں سے بہتر مظاہرہ کا مطالبہ

کراچی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش میں منعقد شدنی ایشیاء کپ کے ضمن میں ساتھی کھلاڑیوں سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اپنے مظاہروں میں بہتری کا مظاہرہ کرے۔ مصباح الحق نے یہاں لاہور میں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایشیاء کپ میں ہندوستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں لہٰذا یہ ٹورنمنٹ ایک سخت چیلنج ہوگا اور یہاں خطاب کے دفاع کیلئے کھلاڑیوں کو مظاہروں میں بہتری لانی ہوگی۔

9 فبرور ی کو باڈی بلڈنگ مقابلے
حیدرآباد ۔ 4 فبروری (راست) تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن حیدرآباد سے موصولہ تفصیلات کے بموجب 9 فبروری بروز اتوار کو کاچیگوڑہ کمیلا کے روبرو موجود ایم سی ایچ گراونڈ میں مرحوم شیخ حسین میموریل اوپن باڈی بلڈنگ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں اور یہ سینئر، ماسٹرس اور جسمانی معذورین کے زمرہ میں منعقد ہوں گے۔ ان مقابلے میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس کا 4 بجے مختلف زمروں میں وزن کیا جائے گا ۔ مقابلوں میں فاتح قرار دیئے جانے والے اتھلیٹس کو مسٹر ٹوئنس سٹیز کا خطاب دیا جائے گا۔ تفصیلات کیلئے 9849869860 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔