کراچی 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ کے تقابل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک نے کہاکہ دھونی نے آئی سی سی کے تمام بڑے ٹورنمنٹس جیتے ہیں جبکہ مصباح کا ایسا کوئی کارنامہ نہیں ۔ واضح رہے حالیہ دنوںدونوں ہی کپتانوں کو قیادت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
شیخ نغمہ کو گولڈمیڈل
حیدرآباد 23 اگسٹ (راست) اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ کی سرپرستی میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تلنگانہ باکسنگ میں شیخ نغمہ نے 42 کیلو گرام زمرہ میں شرکت کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ اِن مقابلوں میں انڈو گرامر ہائی اسکول کی طالبہ اور اومکار یادو کی سرپرستی میں نغمہ نے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔