مصباح نے میرا کیریئر تباہ کیا: کامران

کراچی۔ 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) محمد یوسف ,شعیب ملک کے بعد کامران اکمل نے بھی اپنے کیئر یئر کو تباہ کرنے کا ذمہ دار مصباح الحق کو قرار دیا ہے۔ٹسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ مصباح کی کپتانی میں مجھے کسی ایک نمبر پہ بیٹنگ نہیں کروائی گئی، جسکی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔مجھے مصباح نے اعتماد نہیں دیا انہیں صحیح نمبروں پر بیٹنگ نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے صحیح نمبروں پر کھلاتے تو مظاہرہ بہتر ہوتا۔