مصباح الحق کی 43 ویں سالگرہ

لاہور۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے انتہائی کامیاب کپتان مصباح الحق نے آج اپنے ارکان خاندان اور دوستوں کے ساتھ لاہور میں اپنی 43 ویں سالگرہ منائی۔ مصباح 28 مئی 1974ء کو میاں واسی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے ٹسٹ میچوں کی کپتان کی اور 44.64 شرح کامیابی کے ساتھ وہ نہ صرف اپنے ملک بلکہ ایشیا کے انتہائی کامیاب کپتان بن گئے۔ انہوں نے پاکستان کو 26 ٹسٹ میچوں میں کامیابی دلائی ۔ ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم کو 19 میچوں میں شکست ہوئی تھی اور 11 میچ ڈرا ہوئے تھے۔ مصباح نے اس ماہ کے اوائل میں کیریبین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی سیریز فتح کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کیا تھا اور ان کے ٹیم ساتھیوں نے اپنے بیاٹس کے ذریعہ گارڈ آف آنر دیا تھا۔