قاتل کانسٹبل گرفتار، آپسی جھگڑے قتل میں تبدیل
حیدرآباد 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں بیٹے نے اپنے باپ کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ کل علاقہ ملک پیٹ میں بھی ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں بھائی نے بہن کا قتل کردیا تھا۔ تفصیلات کے بموجب مشیرآباد کے علاقہ گاندھی نگر میں 57 سالہ ایلیا کو اُس کے بیٹے 30 سالہ وینکٹیش نے جو چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کا کانسٹبل ہے آج دوپہر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گھریلو تنازعات کے نتیجہ میں قتل کی یہ واردات پیش آئی۔ پولیس مشیرآباد کے بموجب ایلیا اور اُس کے بیٹے وینکٹیش کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا جس کے نتیجہ میں آج اُس نے اپنے باپ کے سینے پر بیٹھ کر گلا دبا دیا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس مشیرآباد کو اِس واقعہ کی اطلاع پر تحقیقاتی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور ایلیا کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ملزم کانسٹبل وینکٹیش کو حراست میں لے لیا۔