مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں سے مٹی کی نکاسی

کوبیر ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے زرعی ضروریات کی تکمیل پانی سربراہی کیلئے روبہ عمل اسکیم مشن کاکتیہ کے تحت کوبیر منڈل کے دیہاتی علاقوں میں تالابوں کا سروے عہدیداروں نے مکمل کیا جس کے تحت ان تالابوں کے مرمتی کاموں کو انجام دیا جائے گا اور ان تالابوں میں جمع مٹی کی نکاسی عمل لائی جائے گی ۔ سروے ٹیم کے ہمراہ ڈوڑانا گرام پنچایت بشیرالدین ایم پی ٹی سی ، ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے حکومت تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھر راو سے اظہار تشکر کیا اور اس اسکیم کے تحت کوبیر منڈل کے تمام تالابوں کی مرمت کروائیں اور غیرضروری تالابوں میں جمع شدہ مٹی کی نکاسی عمل میں لائی جائے تاکہ پانی کا ذخیرہ زیادہ جمع ہو پانی کی صد فیصد کسانوں کو سربراہی سے کافی مدد مل سکتی ہے اور ان کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔