یلاریڈی۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے تما ریڈی موضع میں مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت بڑے تالاب کی مرمت کا کام سرپنچ مسٹر سرینواس ریڈی نے آغاز کیا۔ اس موقع پر تالاب کی مٹی و جھاڑیوں کو نکالا گیا۔ ذخیرہ آب میں اضافہ کرنے کی غرض سے کاکتیہ کے کام زوروں پر جاری ہیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین میں گنگا ریڈی، ہینڈ مانلو اور دوسرے موجود تھے۔ منڈل یلاریڈی کے وینکٹا پور موضع برہما مشن کاکتیہ کے تحت تالاب کی مرمت کے کاموں کا ZPTC یلاریڈی مسٹر سامیل منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر معائنہ کیا ہے۔ اس تالاب میں مشن کاکتیہ اسکیم کے کام مکمل ہوچکے ہیں جس سے آنے والے موسم برسات سے کسانوں کو غیرمعمولی فائدہ حاصل ہونے کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر سرپنچوں کے فورم صدر مسٹر سرینواس ریڈی، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی، موضع سرپنچ مسٹر سائیلو موجود تھے۔