مٹ پلی ۔ 27؍ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے قریب موضع راجیشورراؤ پیٹ پر مشن بھگیرتا امور کے پیش نظر مزدوروں گلذار انصاری ( 22) متوطن بوکارو جھارکھنڈ ریاست ‘ بکی رام (18) بوکارو جھارکھنڈ گوریناتھ (20) بوکارو جارکھنڈ اپنی ریاست جھارکھنڈ سے لیبر مزدوری کے لئے ایک ہفتہ قبل آئے ہیں اور مٹ پلی کے قریب موضع راجیشوراؤ پیٹ میں مشن بھگیرتا امور کے تحت سنٹرنگ ورکس کنٹرکٹر (گتے دار) سوکمار اٹاڈے مغربی بنگال کے پاس ایک ہفتہ سے متعلقہ امور انجام دے رہے تھے ۔ مزدوروں نے اپنے کنٹراکٹر سوکمار سے اجرت حاصل کرنے تلاش کرتے رہے اور پتہ نہ لگنے پرمٹ پلی بس اسٹیشن آگئے اور مقامی احباب کے لئے اپنی آپ بیتی سنا کر مدد طلب کر رہے تھے اور تعاون کی گذارش کرتے رہے ان کے ساتھ پکوان کا ایک بگونہ پایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹراکٹر سوکمار کی دھوکہ دہی اور راہ فرار ہونے پر کچھ نہ پا کر اپنے ساتھ موجود پکوان کا بگونہ لے کر آئے ہیں تاکہ یہ بگونے کو فروخت کر کے کچھ رقم حاصل کرسکے اور مقام پہونچنے میں سہولت ہوسکے ۔ انہوں نے کئی بار فون پر کنٹراکٹر سوکمار سے ربط پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ مشن بھگیرتا امور کے پیش نظر اس طرح کی دھاندلیاں منظر عام پر آنے پر مقامی احباب میں چرچہ کا ماحول بنا رہا ۔