بن غازی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے جملہ 19 فوجی ایک نئی لیبیائی فوج کے حملے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ یہ حملہ دولت اسلامیہ سے شہر بن غازی پر حکومت کا قبضہ بحال کرنے کیلئے کیا گیا تھا ۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ لیبیا میں ایک اور مقام پر دولت اسلامیہ سے الحاق رکھنے والے جنگجووں نے دو خودکش بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ ہفتار نے کئی مہینوں کا تعطل توڑتے ہوئے بن غازی پر مکمل قبضہ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔