اسلام آباد ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج سابق پاکستانی ملٹری حکمران پرویز مشرف کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا، جس میں مشرف نے اپنے غداری کیس کے ٹرائل میں کئی سابق سیویلین اور فوجی قائدین کو شامل کرنے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی والا سہ رکنی ٹربیونل 71 سالہ مشرف پر غداری کے الزام میں مقدمہ چلا رہا ہے جو انھوں نے مبینہ طور پر 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کی۔