چینائی ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹ آرم اسپنر پرگیان اوجھا کو سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا نیز نیشنل اسکواڈ میں واپسی کرنے والے امیت مشرا کو پانچ وکٹیں حاصل ہوگئے اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ انھیں میچ پریکٹس مل گئی جبکہ انڈیا اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان پہلا غیرسرکاری ’ٹسٹ‘ میچ آج یہاں بے کیف انداز میں ڈرا ہوگیا۔ 240 کے وکٹری ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا اے نے 46 اوورز میں 161/4 بنائے جب امپائروں نے دونوں کپتانوں کے اتفاق رائے کے بعد میچ کے اختتام کا اعلان کردیا۔ اوجھا کیلئے میچ میں 6/132 (5/87 اور 1/45) کی کارکردگی ان کا اعتماد بڑھائے گی۔ دوسری طرف مشرا نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر تقریباً 40 اوورز پھینکے۔ قبل ازیں انڈیا اے نے اپنے کل کے اسکور 121/3 سے آگے کھیلتے ہوئے آج 32.3 اوورز کی بیٹنگ کے بعد اپنی دوسری اننگز 206/8 پر ڈیکلیر کردی۔ اگلا میچ 28 جولائی کو شروع ہوگا جس میں ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی کھیلیں گے۔