مسکان کوگولڈ میڈل، ہندستان دوسرے مقام پر

سڈنی۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان کی15 سالہ مسکان بھانوالا نے آئی ایس ایس ایف جونیئر نشانے بازی عالمی کپ کے آخری دن خواتین کی25 میٹر پسٹل مقابلہ میں گولڈ میڈلجیتا ہے اس کی ساتھ نشانے بازی کے یادگار کاکررگی کی بدولت ہندستان ٹورنمنٹ میں 9 گولڈمیڈل سمیت 22 میڈل جیت کر دوسرے مقام پر آگیا ہے ۔آئی ایس ایس ایف جونیئر عالمی کپ میں ہندستانی کھلاڑیوں نے پھر سے کمال کی کارکردگی پیش کی اور آخری دن مسکان کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہندستان 9 گولڈ، پانچ سلور اور 8 برونز کے جیت کر کل 25 میڈلس ہندستان کے حصہ میں آئے ہیں۔ اٹلی تین گولڈ میڈلس لے کر تیسرے مقام پر رہا۔گزشتہ سال عالمی کپ سے محروم مسکان نے 25 میٹر پسٹل مقابلہ میں چینی کھلاڑی کے ساتھ اپنے ہم وطن منو بھاکر کو بھی شکست دی۔ ہریانہ کی منو اس ماہ آئی ایس ایس ایف ٹورنمنٹ میں چھ گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔تھائی لینڈ کی کنیاکوم ہیروفوم نے 50 شاٹ کے فائنل میں برونز اور اسی ماہ میکسیکو کے گوادالزرا میں ہوئے سینئر عالمی کپ میں فائنلسٹ رہیں چین کی شیہانگ کن نے ایک شاٹ مسکان کے پیچھے رہتے ہوئے سلورمیڈل جیتا۔ اس سے قبل مسکان اور منو دونوں انفرادی مقابلوں میں چوتھے مقام پر رہیں اور دیوانشی رانا کے ساتھ ہندستان کے لئے ٹیم مقابلہ کا گولڈ میڈل جیتا۔ہندستانی کھلاڑیوں کی جوڑیوں نے کل 1715 کا اسکور حاصل کیا اور ہم وطن دوسری ٹیم ارونا گور ماہم تہری اگروال اور تن راول کو دوسرے مقام پر پیچھے چھوڑا جنہوں نے 1705 کے اسکور کے ساتھ سلور میڈل ملا۔تھائی لینڈ کی ٹیم کو اس مقابلہ میں برونز میڈل جیتا۔ہریانہ کی منو کے لئے یہ اس ماہ میں آئی ایس ایس ایس ٹورنمنٹ میں چھٹا گولڈ میڈلبھی ہے ۔ انہوں نے میکسیکو میں سینئر ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں چار گولڈ جیتے ہیں۔