سید نجف علی ایڈوکیٹ کی جانب سے مولانا رابع الحسنی ندوی کو تہنیت
نظام آباد:13؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ سابقہ ڈائریکٹر ریاستی اُردو اکیڈیمی و سینئر قائد کانگریس پارٹی نے صدر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ دہلی شیخ حضرت مولانا رابع الحسینی ندوی صاحب دامت برکاتہہ سے حیدرآباد میں منعقدہ 36 ویں کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کا تین روزہ اہم اجلاس کی بے پناہ کامیابی پر ملاقات کرتے ہوئے شالپوشی کی اور تہنیت پیش کرتے ہوئے کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے بے باکی کے ساتھ اہم فیصلے لینے اور بابری مسجد کی باز یابی اور قانونی لڑائی کے ذریعہ انصاف حاصل کرنے کی کوششوں کیلئے اپنے موقف پر قائم رہنے کے فیصلہ کی ستائش کی ۔ مولانا رابع الحسینی ندوی صاحب نے سید نجیب علی سے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کا فیصلہ کے بابری مسجد ہے اور تا قیامت تک مسجد ہی رہے گی اور نہ اس سے دستبردار ہوں گے اور نہ ہی کسی بُت خانے کیلئے تحفہ میں دیں گے ۔ یہ مسئلہ عقید ہ کا نہیں ہے بلکہ صرف جگہ کی ملکیت کے تعلق سے ہے جس کو واضح طور پر سپریم کورٹ نے بھی کہہ یا ہے ۔ اس کے علاوہ طلاق ثلاثہ کے تعلق سے بھی مرکزی حکومت کی مداخلت مسلم پرسنل لاء میں قطعی قبول نہیں ہے اور ناقابل برداشت ہے ۔ اللہ رب العالمین کی ذات پر پورا بھروسہ ہے قبل ازیں سید نجیب علی نے کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کو کنونیر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس صاحب سے بھی ہوٹل پارک کا نٹینٹیل حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تعلق سے اور ملک کے موجودہ حالات اور مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صدر ضلع میناریٹی ڈپارٹمنٹ نظام آباد سمیر احمد ، محمد بلیغ احمد نمائندہ منصف ، سید فیصل علی بھی موجود تھے ۔