محبوب نگر 15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس سربراہ چندرا شیکھر راو کے اعلان کے بعد حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے سرینواس گورہ کو امیدوار بنایا جارہا ہے مستقر کے عوام بالخصوص مسلم اقلیت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ چند روز قبل سے ہی تلگو چیانلس اور اخبارات میں سرینواس گوڑ کو امیدوار بنانے کی اطلاع تھیں۔ کے سی آر کے طرز عمل پر جناب مظہر شہید ریاستی کنوینر محبان ملت فورم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران کے سی را نے وعدہ کیا تھا کہ ہر ضلع مستقر پر ایک مسلمان کو امیدوار بنایا جائے گا۔ اور ٹی آر ایس انہیں کامیاب بنانے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی لیکن تلنگانہ کے حصول کے بعد ٹی آر ایس بھی دیگر پارٹیوں کے نقش قدم پر چل پڑی ہے اور مسلم دشمن پارٹیوں کی طرح مسلمانوں کے ساتھ صرو وعدوں کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے ۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مسلمانوں کو اپنا راستہ تبدیل کرنا ہوگا اور بغیر مسلم ووٹس کے ٹی آر ایس کو اقتدار مشکل ہے ۔ مظہر شہید نے کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ مسلم اقلیت سے جو وعدے کئے گئے وہ مکمل کئے جائیں ورنہ اسمبلی و پارلیمان کے انتخابات میں محبان ملت فورم تلنگانہ اضلاع میں ہم خیال جماعتوں کے تعاون سے مسلم دشمن جماعتوں کو بے نقاب کرے گی اور ان کے عزائم کو نایکام بنائے گی مظہر شہید نے آخر میں بتایا کہ محبوب نگر اسمبلی کیلئے منعقدہ گذشتہ ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس اور جے اے سی کے چند قائدین سید ابراہیم کی شکست کے ذمہ دار ہیں اگر ان کو پارلیمنٹ و اسمبلی کی نشستوں کیلئے محبوب نگر سے امیدوار بنایا گیا تو محبان ملت فورم ان کے خلاف سارے ضلع میں مہم شروع کرے گی جس کا نقصان یقینا ٹی آر ایس کو بھگتنا پڑے گا۔