ورنگل میں ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کے معلوماتی مرکز کا افتتاح، میونسپل کمشنر سرفراز احمد کا خطاب
ورنگل۔/14مئی(سیاست ڈسڑکٹ نیوز) دور حاضر میں مسلمانوں کے سامنے ہر رو ز در پیش آنے والے مسائل کو تعلیم کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔تعلیم حاصل کرو اسکے لئے تمہیں چین بھی جانا پڑھے۔نبی اکرم ؐ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کمشنر ورنگل میونسپل کارپوریشن جناب سرفراز احمد آئی اے ایس نے ہیومن ویلفیر فونڈیشن مرکز معلومات و رہنمائی شاخ ورنگل کے افتتاح کی رسم انجام دینے کے بعد مسلم دانشوران سے اپنے خطاب کو تعلیم کی اہمیت پر مرکوز کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا آج مسلمان دنیا کے ہر خطہ میں طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہیں،چاہے وہ سماجی یا معاشی نوعیت کے مسائل ہی کیوں نہ ہو ان سب کے لئے تعلیم کو اپنا سہارا بناکر مستقل طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو تہذیب و تمدن سکھاتی اور آدمی کو انسان بناتی ہے۔ انہوں نے ہیومن ویلفیر فونڈیشن مرکز معلومات و رہنمائی شاخ کے افتتاح پر مسرت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کی سماجی تنظیمں حکو مت اور عوام کے بیچ تال میل کے خدمات انجام دیکر سرکاری اسکیمات کو غریب و مستحقین تک اسکی رسائی کی راہ ہموار کرتے ہیں جو ایک صحت مند معاشرہ کی تیاری میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ این جی اوز نہ صرف ریاستی حکومت بلکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کئی ایک اسکیم ہیں جو مسلمانوں کو تعلیم میدان میں آگے لانے میں پوری مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ہیومن ویلفیر فونڈیشن کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکڑ انیس احمد صدیقی دانشوران فورم ورنگل نے اپنے خطاب میں مسلماں حکمرانوں کی 11 سو سالہ تاریخ کے کچھ سبق آموز واقعات پیش کئے۔اس موقع پر عبدالجبار صدیقی معتمد ہیومن ویلفیر فونڈیشن ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش و دیگر ذمہ داران نے ہیومن ویلفیر فونڈیشن اور جماعت اسلامی ہند بین تعاون سے ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں اپنے شاخوں کے افتتاح اور وہاں کے ثمر آمیز نتائج کا ذکر کیا۔اس موقع پر پروگرام کے کوآرڈینڑ محمد فیض الرحمن شکیل ، جناب رحمت اللہ شریف، سید دستگیر صدر ایم پی جے ضلع ورنگل اورخالد سعید معاون ہیومن ویلفیر فونڈیشن ورنگل و جماعت اسلامی ہند شاخ ورنگل کے علاوہ بڑی تعداد میں ذمہ دارن و دانشوران ضلع ورنگل نے شرکت کی۔