جمعرات , دسمبر 12 2024

مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے راہول گاندھی سے نمائندگی کا تیقن

نلگنڈہ کے کانگریسی امیدوار اُتم کمار ریڈی سے صدر جمعیتہ العلماء سوریاپیٹ کی بات چیت

نلگنڈہ /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ کے کانگریسی امیدوار و صدر پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر ضلع جمعیتہ العلماء شاخ سوریاپیٹ مولانا محمد عبدالقادر سے ملاقات کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات اور سیکولر طاقتوں کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مسلمانوں کے مختلف مسائل سے مسٹر اتم کمار ریڈی کو واقف کروایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ملک اور حلقہ مسلمانوں کے مسائل کیلئے ایوان میں آواز بلند کرنے کے علاوہ ضلع میں مساجد و دینی مدارس اور قبرستانوں کے تحفظ کے علاوہ سیاسی طور پر بھی مسلمانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے صدر کل ہند کانگریس کمیٹی اور مستقبل کے وزیر اعظم راہول گاندھی سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر صدر جمعیتہ العلماء نے مسٹر اتم کمار ریڈی کی شال پوشی کی اور دعاء کی کہ وہ موجودہ لوک سبھا انتخابات میں سیکولر پارٹی کے امیدواروں کی تائید کرنے اور فرقہ پرست جماعتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT