جگتیال۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں جماعت میں جگتیال کے مسلم طلبہ نے شاندار مظاہرہ کیا۔ انگلش میڈیم سے فصاحت جلیل قادری ولد محمد عبدالجلیل شکیل نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ فصاحت جلیل قادری دو ماہ قبل (ایچ آئی ای) حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسلینس ٹیسٹ نہ صرف ضلع کریم نگر میں سرفہرست رہے بلکہ علاقہ تلنگانہ میں چھٹواں رینک حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ 117 میں مفت داخلہ حاصل کرتے ہوئے زیرتعلیم ہیں جبکہ صباحت سعدیہ بنت محمد صلاح الدین سلیم کرسپانڈینٹ اسکالرس اسکول جگتیال نے قاضی پورہ یا اسکول اُردو میڈیم (گورنمنٹ) نے 9.5 گریڈ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف جگتیال سطح پر بلکہ ضلعی سطح پر اُردو میڈیم خانگی و سرکاری مدارس میں سرفہرست رہی، نمایاں کامیابی پر ان دو طلباء کو مدرسہ انتظامیہ صدر مدرس سرینواس اور نسیم احمد، قطب الدین، سمیع الدین ٹیچرس محمد ریاض الدین ماما صدر سوٹا ٹیچرس کے علاوہ جیوتی ہائیکورٹ کرسپانڈنٹ مسٹر ہری چرن راؤ اور جناب شعیب الحق طالب امیر مقامی جماعت اسلامی، محمد عبدالمجاہد عادل صدر ابوالکلام یوتھ و صدر مسجد کمیٹی اور محمد سراج احمد مالک رائیل فنکشن ہال نے مبارکباد پیش کی۔