نئی دہلی ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وی ایچ پی نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے آج الزام عائد کیا کہ مسلم قائدین دہشت گردوں کے مداح نظر آتے ہیں ۔ بعض سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی جانب سے ایسا برتاؤ کیا جارہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حامی ہیں ۔ جو ہندوستان کو خطرہ پیدا کرتے ہیں ۔ وی ایچ پی نے کہا کہ ایسے قائدین کو ہندوستان میں رہنے کا حق نہیں ہے ۔ وی ایچ پی نے کہا کہ گرجا گھر اور سیاستداں جہادی ذہنیت رکھتے ہیں ۔ یہ لوگ مذہب کے نام پر ہندوستان میں خراب نام پیدا کررہے ہیں ۔ وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری سریندر کمار جین نے کہا کہ بعض اوقات اویسی اور بعض اوقات ابواعظمی اور کبھی اعظم خاں جیسے مسلم قائدین مذہب کے نام پر دہشت گردوں کی ستائش کرتے رہے ہیں۔