قاہرہ ۔ 27 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کو کئی اسلامی ممالک نے زلزلے کے بعد پیدا شدہ بحران سے نمٹنے کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد روانہ کرنا شروع کردی ہے ۔ صدر انڈونیشیاء نے کہا کہ اُن کا ملک راحت کاری اشیاء کے ساتھ ساتھ دیگر نوعیت کی ممکنہ امداد فراہم کرے گا ۔ پاکستان ایرفورس نے چار C-130 طیارے راونہ کئے ہیں جن میں 30 بستر کا فیلڈ ہاسپٹل بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرس اور ماہرین ، راحت کاری ٹیمیں اور عصری آلات بھی روانہ کی گئی ہیں۔ ملیشیا نے بھی ڈیزاسسٹر اسسٹنٹ اینڈ ریسکیو ٹیم کے 30 ارکان کو نیپال روانہ کیا ہے۔ حکومت ترکی نے 40 تلاشی اور راحت کاری ماہرین کو راونہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات بھی 88 پیشہ وارانہ ماہرین کو روانہ کرے گا جن میں آفیسرس اور راحت کاری ارکان کے علاوہ خصوصی آلات شامل رہیں گے ۔ نیپال کی 28 ملین آبادی میں مسلمانوں کا تناسب 4.2 فیصد ہے ۔یہ 2006 ء کا دنیا کا واحد ہندو ملک تھا لیکن پارلیمنٹ میں دستوری ترمیم کے ذریعہ اسے سیکولر مملکت قرار دیا گیاتھا ۔