جموں ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس پر فرقہ پرستانہ سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق آئی پی ایس عہدیدار فاروق خاں نے کہا کہ مسلمان اب اس نعرے کو ترک نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ نعرہ ’ مسلمان مودی کے لیے اور مودی مسلمانوں کے لیے ‘ اس طبقہ کے اندر مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔
انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ کانگریس کی یہ عادت بن چکی ہے کہ وہ مسلمانوں کے ووٹوں کو بٹورنے کے لیے گمراہ کن مہم چلاتے ہوئے فرقہ وارانہ سیاست میں ملوث ہوتی ہے ۔ اب مسلمانوں کے اندر ایک نہایت ہی مقبول نعرہ تقویت پارہا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ مسلمان مودی کے لیے ہیں اور مودی مسلمانوں کے لیے ہیں ۔۔