مسلمانوں کی فلاح و بہبود پر حکومت کی توجہ

کریم نگر میں رکنیت سازی مہم سے رکن اسمبلی گنگولا کملاکرکا خطاب
کریم نگر۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر مستقر ناکہ چوراہے کے پاس مسلم خواتین کے لئے بھون کی تعمیر کے سلسلہ میں اپنے فنڈز سے تعمیر کے لئے فنڈز کی منظوری دوں گا۔ رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر نے اعلان کیا کہ ناکہ چوراہے کے کارپوریٹر محمد عارف ،مقامی قائد یوسف کی قیادت میں ٹی آر ایس رکنیت سازی پروگرام کا ایم ایل اے گنگولا کملاکر نے شروعات کی ۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف تقریبات چھوٹے چھوٹے اجلاس اور جلسوں کے انعقاد کے لئے تعمیر کیا جانے والابھون کافی کارآمد ہوگا۔ دو تین دنوں میں کاموں کی شروعات کی جائے گی۔ ہماری حکومت مسلم اقلیتوں کی بہبود کیلئے کافی توجہ دے رہی ہے۔ غریب کمزور معاشی حالت کے خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کیلئے 51ہزار روپئے شادی مبارک اسکیم کے تحت دیئے جارہے ہیں۔ یہی نہیںبلکہ بہت سارے ترقیاتی پروگرامس ہیں جن سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس پوری طرح سیکولر پارٹی ہے، مذہب، ذات، طبقہ واری بھید بھاؤ کے بغیر سبھی کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرتی چلی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اعتماد ، بھروسہ اور تعاون سے ہی ٹی آر ایس کو اقتدار ملا ہے تو پھر ٹی آر ایس مسلمانوں کو کس طرح نظر انداز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر جو بھروسہ اور اعتماد کیا ہے اسے میں برقرار رکھوں گا ۔ عوام کے سامنے آکر ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے میں اپنا فرض ادا کروں گا۔مستحقین کو اسرا اسکیم کے تحت وظیفہ ، ضمانت غذا کارڈکی منظوری ہوگی اور شہر کی ترقی میں ترقیاتی پروگرموں کی صد فیصد عمل آوری کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا مجھے آپ لوگوں کا تعاون چاہیئے۔گنگولا کملاکر نے اس موقع پر 12ڈیویژن سرکاری دواخانہ کے روبرو سلاب کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ کنٹراکٹر، انجینئرس کو ہدایت دی کہ تعمیری کاموں میں معیار کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران دواخانہ آنے والوں کیلئے کوئی رکاوٹ اور مشکلات پیدا نہ ہوں اس بات کا خیال رکھا جائے۔اس موقع پر گنگولا کملاکر کے ساتھ میئر سردار رویندر سنگھ ، کارپوریٹر عارف،لنگیا، کے رویندرگوڑ، یوسف، ڈی سداسو، ایم راجو، شنکر، واجد، ڈپٹی میئر گوگیلا رمیش، سریلا پرساد، کے لنگیا، ای ای موہن کمار وغیرہ موجود تھے۔