بودھن 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس ریاستی نائب صدر جناب عبدالرزاق نے یہاں بودھن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے جاریہ ریاستی اسمبلی میں مسلمانوں اور دیگر شیڈول طبقات کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے انتخابی وعدے کی تکمیل کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اپنے عہد کی پابند ہے انہوں نے کہا کہ مسٹر کے سی آر نے کسانوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا بعض گوشوں سے طلائی زیورات پر حاصل کردہ کسانوں کے قرض معافی کے تعلق سے شبہات کا اظہار کیا جارہا تھا جناب رزاق نے کہا کہ معزز چیف منسٹر نیگ ذشتہ روز جاریہ اسمبلی سیشن میں واضح طو رپر اعلان کرچکے ہیں کہ زرعی اغراض کیلئے حاصل کردہ قرض ایک لاکھ روپیوں تک معاف کئے جائیں گے چاہے کسان یہ قرض بینکوں میں زیورات رکھ کر کیوں نہ حاصل کئے ہوں ۔ جناب رزاق نے کہا کہ چیف منسٹر اقلیتوں و کمزور طباقت کی فلاح و بہبود کیلئے متعلقہ تعلیم دلانے اپنے پاس رکھے ہیں جناب رزاق نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی پہلی کونسل میں ایک مسلم قائد کو ڈپٹی چیفمنسٹر اور ایک کو گورنمن وہپ نامزد کرنے تے ہوئے مسٹر کے سی آر نے ثابت کردیا کہ وہ مسلم اقلیت کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنا چاہتے ہیں جناب رزاق نے اس پریس کانفرنس میں بودھن کے ایریا ہاسپٹل کے تعلق سے ریاستی سطح پر مقامی رکن اسمبلی مسٹر محمد شکیل عامر کی جانب سے جاری نمائندگیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جناب شکیل وزیر صحت و ۔۔۔۔ ڈاکٹر راجیا سے ملاقات کریت ہوئے بودھن کے سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹرس کی کمی اور صاف صفائی کے ناقص انتظامات کے علاوہ ادویات کی قلت سے ریاستی وزیر صحت و ۔۔۔۔۔ کو واقف کروایا۔ رزاق کے مطابق ریاستی وزیر نے اندرون 15 یوم بودھن کے دواخانہ میں حسب ضرورت عملہ اور ادویات فراہم کئے جانے کا ریاستی وزیر مسٹر شکیل کو تیقن دیا۔ اس پریس کانفرنس میں سرینواس عبدالقادر محمد یوسف شکیل احمد خان، احمد وغیرہ موجود تھے۔