سدی پیٹ میں اقلیتوں کے تائیدی جلسہ پر اظہار مسرت ‘ کارگذار وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
سدی پیٹ ۔ 14 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سدی پیٹ سے ٹی آر ایس امیدوار ٹی ہریش راؤ کے لئے اقلیتوں کا تائیدی جلسہ سدی پیٹ ریڈی فنکشن ہال میں آج انعقادہوا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری عبدالسمیع کی قرأت کلام پاک سے ہوا اور جلسہ کی صدارت ٹی آر ایس ٹاؤن صدر محمد غفار پیٹل نے انجام دی ہیں ۔ جلسہ کی کارروائی ایڈوکیٹ تبارک علی صابری نے چلائی ۔اس جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی ٹی ہریش راؤ وزیر بھاری آبپاشی ‘ ایم ایل سی فاروق حسین ‘ صدرنشین بلدیہ راجہ نرسو ‘ نائب صدر بلدیہ ایمرئیل شریک تھے ۔ اور اس شہ نشین پر سدی پیٹ کے معزز شہریان ریاستی حج کمیٹی کے رکن عبدالقادر ریٹائرڈ ایم آر او نظام الدین ‘ پولٹری تاجر وحیدالدین ‘ سماجی کارکن شہید خان ‘ ٹی آر ایس قائد عارف اقبال ‘ زبیر حسین ‘ریٹائرڈ اکاؤنٹس آفیسر برقی ‘ ابراہیم سلیم ‘ محمد یوسف الدین ‘ سابق صدر تنظیم المساجد عبدالسلیم ‘ مفتی عبدالکریم پٹیل ‘مفتی اسماعیل ‘ محمد سعید ‘ ٹی آر ایس اقلیتی صدر عبدالحمید ‘عبدالصبور موجود تھے ۔ ٹی ہریش راؤ نے جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے سدی پیٹ کے مسلمانوں کی جانب سے تائید جلسہ کے انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی میں سدی پیٹ کے مسلمانوں کا اہم رول رہا اور آنے والے انتخابات میں اس اکثریت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے سدی پیٹ میں ان کی نمائندگی میں کئے جا رہے ترقیاتی کام تلنگانہ ریاست میں مثال بن گئے ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سدی پیٹ کو ضلع کا درجہ دیا گیا ۔ میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا اور انڈر گروأنڈ ڈرینج نظام کے کام جاری ہے ۔ اسطرح سدی پیٹ میں مسلمانوں کے لئے ایک کروڑ کی لاگت سے حج ہاوز تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بھی بتایا کہ سدی پیٹ میں عنقریب صنعتوں کا قیام عمل میں آئیگا جس کی وجہ سے سدی پیٹ کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ سدی پیٹ میں عنقریب ریلوے لائن کے کاموں کا آغاز ہوگا جو یہاں کی عوام کا دیرینہ خواب ہے ۔ اس جلسہ سے ایم ایل سی فاروق حسین نے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی کی حکومت تاناشاہی ہی ۔ ان کے اقتدارمیں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ مذہب کے نام پر حملے ہو رہے ہیں ۔ طلاق کے نام پر شریعت میں مداخلت ہو رہی ہے ۔ گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل ہو رہا ہے ۔ ذات کے نام پر دلتوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے ۔ جبکہ تلنگانہ ریاست ایک پرامن ریاست ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر ایک سیکولر شخصیت ہے ۔ اس پروگرام میں سابق رکن بلدیہ بابا شرف الدین مسعود ‘ معاون رکن بلدیہ شاکرہ بانو ‘ زمیندار غوث محی الدین موجود تھے ۔ان کے علاوہ ٹی آر ایس نوجوان قائد اکبر نواب ‘ عبدالحمید قریشی ‘ علیم الدین سجو‘ رکن بلدیہ وزیرالدین ‘ رکن بلدیہ محمد جاوید ‘ محمد معز‘ اور دیگر موجود تھے ۔