کلواکرتی /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت تلنگاہن کے مشیر خاص برائے دہلی رام چندروڈو IAS نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خاص تہوار ملکا پنڈگا تہوار جوکہ طبقہ کی جانب سے خصوصی اہتمام کے ساتھ کنواری لڑکیاں مناتی ہیں ۔ اس کیلئے بجٹ مختص کریں تو بہت بہتر ہوگا وہ کل اس تہوار میں مہمان خصوصی کے بطور شرکت کیلئے اچم پیٹ جاتے ہوئے یہاں کچھ دیر کیلئے میڈیا سے بات چیت کیلئے رکے تھے ۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے ومشی چندر ریڈی نے ان سے خواہش کی کہ وہ حکومت تلنگانہ پر 12 فیصد تحفظات کیلئے دباؤ بنائیں تاکہ اس کے ذریعہ سے ہمارے نوجوانوں کو جلد سے جلد فائدہ پہونچے ۔ اب چونکہ ملازمتوں میں بھرتیوں کا آغاز ہو رہا ہے ۔ اس میں 12 فیصد تحفظات کو شامل کیا جائے تو بہتر ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ انہو ںنے تلنگانہ کیلئے خصوصی بجٹ اور اعلی عہدیداروں کی تلنگانہ میں تقریری کیلئے مرکز پر دباؤ بنائیں تو بہتر ہوگا کیونکہ ریاست کے علحدہ ہونے کے بعد یہاں کا بھی خزانہ اور اعلی عہدیداروں کو آندھرا والوں نے اپنے ساتھ لے لیا ہے ۔ جب ان سے میڈیا والوں نے ایجنسی والے علاقوں میں دوسروں کے رہنے پر عائد پابندی کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اس بارے میں کچھ کہنے سیمعذرت خواہی کرلی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انکم ٹیکس آفیسر لکشمن OU قائد کے راجو ، چوہان ، راملو ، وینکٹیش کے علاوہ نائیک طبقہ کے کثیر لوگ موجود تھے ۔