سرپورٹاؤن۔22اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کا ایم ایس پی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایڈوکیٹ محمد رضی حیدر نے 22اگست کے روز دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ خصوصاً مسلم اقلیتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں اور معاشی حالات کے بارے میں معلومات حاصل کئے ۔ بعد ازاں سرپور ٹاؤن مستقر کے موظف منڈل ریونیو انسپکٹر ایم اے نسیم کے مکان میں اردو اخبارات کے نامہ نگاروں سے بات چیت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں مسلم اقلیتوں کابھی حاصل ہے اور خاص طور پر علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں بھی مسلم اقلیتوں کی جدوجہد شامل ہیں ‘ اسلئے ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کو چاہیئے کہ دوسرے طبقہ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ مسلم اقلیتوں کے مسائل اور فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے دلچسپی لیں تاکہ تلنگانہ ریاست کے مسلمان بھی ترقی کی راہ پر چل سکے ۔ اس لئے انہوں نے تلنگانہ ریاست کے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے دوران اور انتخابات کے دوران کئے گئے مسلمانوں کے ساتھ وعدوں کو پورا کریں ۔ جیسا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ مسلم اقلیتوں کو دے کر ایک وعدہ پورا کیا ہے اور مسلم میناریٹی کیلئے ایک ہزار کروڑ روپیوں کا بجٹ اور مسلم اقلیتوں کے BPL غریب مسلم شادی کے جوڑوں کیلئے 25ہزار سے اضافہ کرتے ہوئے 51ہزار روپئے کرنے پر چیف منسٹر کی ستائش کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کہا کہ انتخابات کے دوران مسلم اقلیتوں کو 12% فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا ‘ اس وعدہ کو جلد از جلد پورا کریں ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے طالبہ ہے کہ ریاست تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کیلئے مسلم اقلیتوں کو روزگار ‘ ملازمت ‘ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ( سیاسی میدان) میں بھی 12%فیصد تحفظات دیتیہ وئے انتخابات کے دوران کئے گئے ٹی آر ایس پارٹی کے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے مسلم اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہیئے ۔ اس موقع پر ایم اے نسیم اور ایم اے مقدم بھی موجود تھے ۔