محبوب نگر میں پاکستانی عالم دین مولانا خالد سلطان باہو کا خطاب
محبوب نگر :16؍ مارچ (اسٹیٹ سماچار ) سرزمین محبو ب نگر پر پہلی مر تبہ بیرونی عالم دین و صوفی باصفا ء علامہ خالد سلطان باہو سروری قادری جانشین و سجادہ نشین حضرت سلطان العارفین ؒ سخی سلطان باہو (پاکستان )نیکہاکہ مسلمانوں نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے کی کوشش کرو اور آپسی اخوت و بھائی چارہ اور محبت کو پروان چڑھائوکیو نکہ آج عالمی سطح پر اسلام و مسلمانوں کو یہود ونصاریٰ کی جانب سے بکھیرنے کی مذموم کوشیشں جاری و ساری ہیں۔ ایسے میں مسلمانوں کا متحد رہنا ناگزیر اور وقت کا اہم تقاضہ ہے ،مسلمان اگر متحد و متفق ہوجائیں اور فروعی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے اپنے وطن عزیز کی غیر معمولی محبت کو فروغ دیں تو یقینا اسلام دشمن طاقتیں اسلام و مسلمانوں کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے۔آج سہ پہر بارگاہ قطب اولیاء حضرت سید مردان علی شاہ قادری ؒ محبوب نگر میں سنی علماء مشائخ بورڈ کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب سے حضرت خالد سلطان باہو (پاکستان )خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار فرمایا ۔
حضرت خالد سلطان باہونے مزید کہا کہ سرزمین ہند اولیاء اللہ اور علمی و روحانی مرکز کی حیثیت سے عالمی سطح پر معروف ہے مجھے محبوب نگر شہر میں پہلی مرتبہ حاضری کا موقع ملا، بارگاہ حضرت سید مردان علی شاہ قادری کی حاضری و علماء جامعہ نظامیہ (محبوب نگر ) سے راست ملاقات کو باعث افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی تعلیمی فلاحی و رفاہی خدمات لا ئق تحسین ہیں ۔مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی معتمد عمومی بورڈ نے تعارفی کلمات پیش کئے اس موقع پرسرپرست بورڈ الحاج سید عبد الرزاق شاہ قادری سجادہ نشین حضرت ممدوح ؒ ،صدر بورڈ جناب قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری صدر قاضی ضلع محبوب نگر ،نائب صدر بورڈ جناب محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم ،نائب صدر بورڈ مولانا مفتی محمد عبد المطلب خضر نقشبندی ،مولانا حافظ محمد منیر الدین انواری خازن بورڈ ،مولانا محمد صبغت اللہ نقشبندی نائب صدر بورڈ ،نائب معتمد بورڈمولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی )ناظم دارالافتاء والقضاء محبوب نگر) ،حافظ محمد عثمان قادری قدیری معتمد نشر واشاعت بورڈ ،حافظ محمد رسول خان نقشبندی ،اشفاق ملتانی ،حافظ محمد حقانی ،محمد شفیع قادری ،قاضی محمد سعادت علی جنیدی سعد اللہ ، عبد السلام ،قاضی سید مجیب قادری ،سید افروز شاہ قادری ،سید ظفر شاہ قادری و دیگرموجود تھے ،بعد ازاں قادری منزل میر ایوب علی قادری کی قیامگا ہ پر محفل سماع میں شرکت کی۔ عبد الغفور نیازی و ہمنوا نے عارفانہ کلام پیش کئے۔