ممبئی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ غریب عوام بالخصوص اترپردیش کے دلتوں اور مسلمانوں کی حالت ممبئی میں جو روزگار کی تلاش میں یہاں آئے ہوئے ہیں اور سلم بستیوں میں گزربسر کررہے ہیں ، جانوروں سے بھی بدتر ہے ۔ انہوں نے ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ پیشرو کانگریس اور بی جے پی دور حکومت میں یہ حالت اور بھی خراب ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام بڑے شہروں جیسے ممبئی نقل مکان کرنے کیلئے مجبور ہیں ۔ بی ایس پی اقتدار پر آنے سے پہلے کانگریس نے ریاست میں کئی سال حکمرانی کی اس کے بعد بی جے پی نے حکومت کی اور انہوں نے عوام سے انتہائی ناروا سلوک اختیار کیا ۔