مسلمانوں اصلاح معاشرہ کیلئے کمربستہ ہونے کی تلقین

اوٹکور ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسلام میں انفرادیت کے بجائے اجتماعیت کو اہمیت حاصل ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ روزانہ باجماعت نماز سے لے کر حج کی سعادت تک تمام عبادت اجتماعی شکل میں انجام پاتے ہیں لیکن آج مسلمان جماعتی زندگی سے ہٹ کر انفرادی زندگی گذارنے کو اہمیت دے رہا ہے ۔ جو قرآن و سنت و حدیث مبارکہ کی روشنی میں جاہلیت کا کھلا ثبوت ہے ۔ اوٹکور جامع مسجد پنچ میں اجتماع عام جماعت اسلامی کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد رحمت اللہ شریف سابقہ امیر جماعت اسلامی آسام و رکن مجلس شوری جماعت اسلامی نے کیا ۔ مقصد کہ حصول کیلئے تنظیم ایک اہم ذریعہ ہے ۔ سماج کے ہر طبقہ نے اپنی تنظیم بنالی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ مسلم تنظیموں کی صفوں میں دراڑیں اور رخنہ اندازی کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی یہ ہمہ وقتی فرض ہیکہ وہ انسانوں کو برائی سے روکے اور نیکی کی تلقین کر کے نارجہنم سے بچائے ۔ مسلمانوں کو سب سے پہلے اپنے گھر اور خاندان کی اصلاح کے بعد معاشرہ کی اصلاح کیلئے کمربستہ ہونا چاہئے ۔ مولانا رحمت اللہ شریف نے کہا کہ جب مسلم نوجوان اسلام کے اس اہم فریضہ نماز سے غفلت برتتے ہیں ہیں تو سمجھ لو کہ مسلمان زوال سے غافل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مساجد مسلمانوں سے نہیں بھریں گی تب تک اسلام دنیا میں غالب نہیں ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تعداد کے اعتبار سے دنیا میں کم نہیں ہیں ۔ مال و اسباب کے اعتبار سے بھی دوسری قوموں کے مقابلے میں کچھ کم نہیں ہیں ۔ آج دنیا میں 54 مسلم ممالک مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے اور ان مسلم ممالک میں سونے کے معدنیات کے تیل کے ذخائر موجود ہیں تاہم ان ممالک کے پاس یہ سب کچھ ہونے کے باوجود ان کے اندر ایمانی کیفیت کی کمی ہے ۔ اللہ تعالی سے تعلق کی کمی کی وجہ سے دنیا میں آج اس کی کوئی قدر قیمت نہیں ہے اور بے اثر ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں کی یہ حالت دین اسلام پر عمل پیرانہ ہونے کی وجہ سے ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دعوت دین سے غفلت برتنے کی نتیجہ میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا کام چھوڑنے کے نتیجہ میں دنیا میں ہم ذلیل و خوار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی امت مسلمہ دین اسلام کے تقاضوں کو پورا کرنے کی اور اپنے اندر ایمانی و اخلاقی قوت پیدا کرے تو اقلامی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی ۔ جناب مجاہد صدیقی ناظم ضلع نے افتتاحی کلمات پیش کی ۔ اس موقع پر امیر مقامی جناب کاظم حسین موجود تھے اجلاس کی کارروائی صدر ایم پی جے جاوید نے چلائی اور شکریہ ادا کیا ۔