حیدرآباد۔25مارچ(پریس نوٹ)مسقطی ڈیری پراڈکٹس کرکٹ کلب( ایم ڈی پی سی سی) کی ٹیم کو پرموٹر اسلم نہدی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔بابو خان گرائونڈ گچی بائولی میں منعقدہ تقریب میں کپتان محمد علی کے علاوہ ٹیم ارکان جمیل اقبال‘ سلمان سید‘ اسلم نہدی‘ وصی الدین احمد‘ علیم الدین‘ عبدالرحمن‘ کے مورتی‘ مشتاق خان‘ عامر نہدی ‘ مہاویر سنگھ اور زبیر احمد کو تہنیت پیش کی گئی۔ایم ڈی پی سی سی نے کارپوریٹ بگ بیاش 6 کی فاتح رہی۔اس نے راجندر ریڈی میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ‘ شاہ آباد T-20کارپوریٹ پریمیئر لیگ سیزن‘ دکن پریمئیر لیگ‘ حیدرآباد کارپوریٹ کرکٹ ٹرافی اور حیدرآباد کرکٹ لیگ جیتی۔