یلاریڈی /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے سات افراد کا متفرق مقدمات میں ریمانڈ کردیا گیا ۔ منڈل اے ایس آئی مسٹر کمار راجا کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے پرملا علاقہ سے تعلق رکھنے والی پدما نامی خاتون 14 اکٹوبر کو خود پر کیروسین چھڑ کر اقدام خودکشی کی جس کے بعد یہ علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ متوفی کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے شوہر نرسملو ، پرووا کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ بائیک کو ٹراکٹر ٹکر دینے والے حادثہ میں ٹراکٹر ڈرائیور راج کمار کو اور حملہ کرنے کے مقدمہ میں پوتائی میں علاقہ کے راجو کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ اس طرح آیاپلی موضع سے تعلق رکھنے والے پوچیا سروا ، ستیہ نارائنا کو ریمانڈ پر بھیج دیاگیا ۔ پانچ دن قبل ستیہ نارائنا کی بیوی مادھوی پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کی تھی ۔ متوفی کے والدین کی شکایتپ ر تین افراد کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ اس طرح منڈل لنگم پیٹ سے سات افراد کا الگ الگ مقدمات میں ریمانڈ کردیا گیا ۔