ڈھاکہ ۔10 ڈسبمر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث وہ ٹورنمنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بی سی بی نے رواں برس جون میں فٹنس مسائل کے پیش نظر کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2019 کیلئے نیلامی میں 9 بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال، مشفق الرحیم، محموداللہ، سومیا سرکار، صابر رحمن، عمرالقیس، ابوحیدر، لیٹن داس اور نعیم حسن شامل ہیں جبکہ شکیب الحسن کو بھی اجازت کا انتظار ہے۔