مستحقین کو 125روپئے میں برقی کنکشن درخواستیں مطلوب

نظا م آباد :24 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹرانسکو ایس ای سدرشن کی اطلاع کے بموجب ڈی ڈی یو جے وائی اسکیم کے تحت سطح غربت سے نیچے رہنے والے بی پی ایل خاندانوں کو 125 روپئے میں برقی کنکشن فراہم کیا جارہا ہے ۔ لہذ ا اس خصوص میں درخواست گذاری کرنے کی خواہش کی ۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ایس این پی بورڈ ڈبل پول ، این سی بی سرویس وائر ، جے وائر ، سی بی سی پائپ و دیگر اشیاء اور ایل ای ڈی بلب کنکشن کے ساتھ فراہم کئے جائیں گے اور استفادہ کنندگان کو اشیاء کے ساتھ برقی کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ میٹر کی فیٹنگ کیلئے رشوت طلب کرنے پر فوری متعلقہ ڈیویژن انجینئر کو اطلاع دینے کی خواہش کی ۔ مسٹر سدرشن نے بتایا کہ ضلع میں اب تک ڈی ڈی یو جے وائی اسکیم کے تحت 12589 درخواستیں وصول ہوئیں جس میں سے 10321 میٹرس فراہم کئے گئے باقی میٹرس بھی منظور کئے جائیں گے و دیگر مسائل پر متعلقہ عہدیداروں سے نمائندگی کرنے کی خواہش کی۔