مسالے دار راجما

اجزاء:راجما (پاؤ کیلو)، دہی (آدھا کپ) ، پیاز باریک کٹی ہوئی (2 عدد) ، ادرک کٹا ہوا ، ہری مرچ (2 عدد)، دھنیا پاؤڈر (آدھا چمچ) ، ہلدی پاؤڈر (آدھا چمچ) ، مرچ پاؤڈر (آدھا چمچ)، گرم مسالہ پاؤڈر (آدھا چمچ)، ملائی (ایک چمچ)، تیل (آدھی پیالی) ، نمک (حسب ضرورت) ، ہرا دھنیا (حسب منشاء) ، سوڈا (چٹکی بھر) ۔
ترکیب : راجما میں کھانے کا سوڈا ڈال کر اسے رات بھر پانی میں بھگاکر رکھیں، اسی پانی میں صبح میں اُبال لیں اور پھر پانی نکال کر رکھیں۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں باریک کٹا ہوا ادرک، پیاز، ہری مرچ ڈال کر گلابی ہونے تک تلیں۔ اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دہی، راجما ڈالیں اور کچھ دیر تک بھونیں۔ حسب ضرورت پانی ڈال کر اسے پکائیں، جب ایک یا دو اُبال آجائے تو اس میں گرم مسالہ پاؤڈر اور ملائی ڈالیں، تھوڑی دیر دھیمی آنچ پر مزید پکائیں۔ تیار ہونے پر کٹے ہوئے ہرے دھنیے سے سجائیں۔