مسافر کے قبضہ سے 387 گرام سونا برآمد

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آج کسٹمز عہدیداروں نے ایک مسافر کے قبضہ سے 387 گرام سونا ضبط کیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ایر انڈیا کی پرواز کے ذریعہ جدہ سے یہاں پہونچنے والے ایک مسافر کے آستین میں دو سونے کے ٹکڑے برآمد ہوئے جن کا وزن 387 گرام اور قیمت تقریباً 11 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔