حیدرآباد ۔ یکم / جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم اور عابڈس پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں اسپا سیلون کے نام پر چلائے جارہے مساج سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے چار افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 49 سالہ این رادھما عرف جیوتی ساکن مہدی پٹنم سال 2015 ء میں وائی ایم سی اے سرکل نارائن گوڑہ پر اسپلائیش بیوٹی سیلون چلارہی تھی جس کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ اس نے دوبارہ شہر کے مصروف ترین علاقے عابڈس میں ایس ایس نیچرل فیملیز اسپا اینڈ سیلون کے نام پر مساج سنٹر کھولا اور مرد گاہکوں کو بیوٹیشنس سے مساج کروایا کرتی تھی اور ان سے بھاری رقومات بھی حاصل کرتی ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے عابڈس علاقے میں دھاوا کرتے ہوئے مساج سنٹر کی آرگنائزر رادھماں ، منیجر محمد عارف اور دو بیوٹیشنس سونی اور بندھنا رائے کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں پولیس اسٹیشن عابڈس کے حوالے کردیا ۔