مساجد کیلئے منظورہ چیکس کی حوالگی

میدک۔5مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال گذشتہ رمضان المبارک کے موقع پر ٹاؤن کے مساجد کو آہک پاشی اور دیگر چھوٹے چھوٹے ضروریات کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور شدہ ایک لاکھ روپئے کے چیکس ایم ایل اے کیمپ آفس پر مساجد کے ذمہ داروں کے حوالہ کئے گئے ۔ سکریٹری ٹی آر ایس و ڈپٹی اسپیکر محترمہ ایم پدما مادھو دیویندر ریڈی مسٹر ایم دیویندر ریڈی صدرنشین بلدیہ و نائب صدر نشین مسٹر راگی اشوک ‘ صدر میدک ٹی آر ایس مسٹرایم گنگا دھر ‘ صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل مسٹر محمد فاضل کے ہاتھوں چیکس کی اجرائی عمل میں آئی ۔ ہر مسجد کیلئے 10ہزار روپئے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ جس میں مسجد القار محلہ جدہ ‘ مسجد جیلانیہ جیلانی گڈہ ‘ مسجد رواہل پٹلم بیس ‘ مسجد قوت الاسلام ‘ مسجد صوبیداری ‘ مسجد حقانی ‘ مسجد محمدیہ دائرہ ‘ مسجد شرفیہ گاندھی نگر اور مسجد رحمانیہ رحیم آباد شامل ہے ۔اس موقع پر ارکان معاون بلدیہ محترمہ اسماء منیر ‘ سید صادق اور پارٹی قائدین مسرز منیر الدین ‘ محمد غفار بھی موجود تھے ۔