مساجد کیلئے منظورہ چیکس کی اجرائی

اوٹکور۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کی مساجد کیلئے رقم منظور ہوئی جس میں مکہ مسجد محلہ ینکم پیٹ کیلئے 10ہزار اور مسجد علی عادل شاہی اہلسنت و الجماعت کیلئے 20ہزار منظور ہوئے جبکہ اوٹکور منڈل کے دیہاتوں میں کلور کی جامع مسجد کو 10ہزار اور پورلہ ( خورد ) کے مسجد کو 10ہزار اور پھولمامڑی کی مسجد کیلئے 10ہزار روپئے منظور ہوئے۔ آج باضابطہ چیکس کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کے مساجد کو ماہ رمضان المبارک میںآہک پاشی اور داغ دوزی کیلئے رقم منظور کرنے پر جناب ابراہیم شاہ بھائی صدر کمیٹی و سکریٹری کمیٹی جناب محمد کاظم حسین رنگریز ، قاضی عبدالخالق مسجد عادل شاہی، کلور کے صدر کمیٹی معین الدین، پھولمامڑی کے صدر کمیٹی مولا علی اور شاہ نواز نے شکریہ ادا کیا۔