مسائل اور تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹیشور راؤ جو پیشہ سے ٹیلر تھا ۔ بوئن پلی میں رہتا تھا ۔ 15 فروری کے دن اس شخص کا اسکی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور وہ مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر وینکٹیشور راؤ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 34 سالہ راملو جو اندرا نگر بنجارہ ہلز کا ساکن تھا ۔ ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل شام اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مالی پریشانیوں کے سبب خودسوزی کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔