مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ سبھاش نگر میں ایک مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 23سالہ پی شیکھر ریڈی کچھ دنوں سے شدید پیٹ کے درد سے پریشان تھا اور آج صبح درد کی تاب نہ لاکر اپنے مکان واقع سبھاش نگر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اسی قسم کے ایک واقعہ میں مہیشورم پولیس اسٹیشن حدود میں 55سالہ کسان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ ای رامیا ساکن مہیشورم نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔