روم 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال نے برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے کے خلاف سخت ترین کوارٹر فائنل میں 1-6 ، 6-3 ، 7-5 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اِن کا مقابلہ گریجار دیمترو سے ہوگا۔ نڈال کے خلاف کلے کورٹ میں کھیلے گئے گزشتہ 4 مقابلوں میں مرے صرف ایک سیٹ اپنے نام کرپائے ہیں۔